اردو

urdu

ETV Bharat / city

بسوں کے داخلے پر پابندی سے لاکھوں کا نقصان - بسوں کے داخلے پر پابندی سے لاکھوں کا نقصان

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے شہری علاقوں میں اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی پریاگ راج ڈیپو کی بسوں کے داخلے پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہو رہا ہے۔

بسوں کے داخلے پر پابندی

By

Published : Sep 4, 2019, 9:45 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:22 AM IST

پریاگ راج روڈویز کے علاقائی منیجر ٹی کے ایس بشین نے بدھ کو بتایا کہ وارانسی ضلع انتظامیہ نے کچھ وجوہات کی وجہ سے مسافر بسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بسوں کے وارانسی شہر میں داخلے کی اجازت کے حوالے سے افسران کو تین خط پہلے ہی لکھے جاچکے ہیں۔

ریجنل منیجر نے بتایا کہ بسوں کو شہر کے باہر ہی روکنے کی وجہ سے پریاگ راج سے وارانسی تک سفر کرنے والی سواری گاڑیوں میں 30 تا 40 فیصدی کمی آئی ہے جس سے محکمہ کو روینیو کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ وارانسی انتظامیہ کے ذریعہ لگائی گئی پابندی سے گذشتہ کئی دنوں سے پریاگ راج سے جانے والی بسوں کو شہر سے باہر کلٹری فارم چوراہے پر روک دیا جارہا ہے جس سے وارانسی تک سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کلیٹری فارم چوراہے سے کینٹ بس اسٹاپ کی دوری پانچ کلو میٹر ہے۔ آٹو ڈرائیور کینٹ بس اسٹاپ کے لئے مسافروں سے 20 روپئے فی سوار وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کے جیپ پر اضافی بوجھ پڑتا رہاہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:22 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details