اردو

urdu

ETV Bharat / city

جونپور: کھیت سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد - سرسوں کے کھیت میں نوزائیدہ بچے کی لاش

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک نجی نرسنگ ہوم کے قریب سرسوں کے کھیت سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی جس کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگوں کا ہجوم وہاں جمع ہوگیا۔

new born baby dead body
کھیت سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

By

Published : Feb 9, 2021, 4:39 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 5:03 PM IST

معلومات کے مطابق بدلا پور کوتوالی حلقہ کے رہائشی راہل سنگھ نے بتایا کہ 'نرسنگ ہوم کے قریب ہی ان کا کھیت ہے جب وہ مزدوروں کے ساتھ سرسوں کی فصل کاٹنے کے لئے اپنے کھیت میں گئے تو انہوں نے جھولے میں نوزائیدہ بچے کا پیر دیکھا جب قریب جاکر جھولا کھولا تو اس میں ایک نوزائیدہ بچے کی لاش تھی جس کے گلے میں رسی کسی ہوئی تھی۔

جونپور: کھیت سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

مزید پڑھیں:بریلی: گمشدہ بیٹے کی آمد کی منتظر ماں کی دردناک روداد

انہوں نے اس کی اطلاع لوگوں کو دی تو آس پاس کے لوگ دیکھنے کے لئے جمع ہو گئے۔

وہیں لوگوں کا یہ الزام بھی ہے کہ قریب میں ہی متعدد نجی نرسنگ ہوم ہے، یہ عمل انہیں کا ہو سکتا ہے۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 5:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details