اردو

urdu

ETV Bharat / city

ان لاک ون: پارکوں میں حکومت کی گائیڈ لائن پر کتنا عمل ہورہا ہے؟

ان لاک ون کا دور جاری ہے جس میں سبھی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور عوام کورونا وائرس سے بچنے کے قوانین کو نظر انداز کر رہی ہے۔

Unlock One: How much is the government guideline being implemented in parks?
ان لاک ون: پارکوں میں حکومت کی گائیڈ لائن پر کتنا عمل ہورہا ہے؟

By

Published : Jun 18, 2020, 3:49 PM IST

حکومت اور ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے لیکن بیشتر لوگ اسے نظر انداز کررہے ہیں۔

ان لاک ون: پارکوں میں حکومت کی گائیڈ لائن پر کتنا عمل ہورہا ہے؟

بنارس کے سگرا علاقے میں واقع شہید ادیان پارک میں انجلی نے بتایا کہ صحت مند رہنے کے لیے ورزش ضروری ہے لیکن احتیاط کے ساتھ۔

مقامی شخص اوم شنکر نے بتایا کہ پارک میں کثیر افراد جمع ہوتے ہیں جن میں ہر فرد کی گیٹ پر ہی تھرمل اسکریننگ ہونا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے جس سے کورونا وائرس کے بڑھنے کا قوی امکان ہے۔

ہریالی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صبح چہل قدمی کے لیے سیکڑوں افراد جمع ہوتے ہیں بغیر ماسک اور سماجی دوری کے گھوم رہے ہیں یہ خطرناک ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی ہریالی نے کہا کہ ماسک لگا کر چہل قدمی کرنے سے تازی ہوا کا آکسیجن لینے سے ہم قاصر بھی ہیں۔

ہریش اگروال نے بتایا کہ وہ گذشتہ تین برسوں سے صبح چہل قدمی کے لیے اس پارک میں آتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سبھی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے اور کورونا کے ساتھ زندگی گزارنے کا سلیقہ سیکھنا چاہیے اب دوبارہ لاک ڈاؤن کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ابھی تک جم خانہ، اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے لیکن پارک میں لگے ورزش کے آلات سے عوام خوب ورزش کر رہی ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details