اردو

urdu

ETV Bharat / city

EVM Strong Room in Rampur Mandi: منڈی کو ای وی ایم اسٹرانگ روم بنانے سے آڑھتی پریشان

رامپور میں منڈیوں کو ای وی ایم اسٹرانگ روم کے طور پر استعمال کرنے کی وجہ سے کاروباریوں اور آڑھیتوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ 10 فروری کو ہی منڈی کو کاروباریوں سے خالی کرا لیا گیا تھا۔ EVM Strong Room in Rampur Mandi

Concerned neo-hippies and their global warming, i'll tell ya
Concerned neo-hippies and their global warming, i'll tell ya

By

Published : Mar 4, 2022, 7:17 PM IST

رامپور:اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے ضلع کی منڈیوں کو ای وی ایم اسٹرانگ روم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ رامپور میں بھی تقریباً ایک ماہ سے منڈی کے آڑھتیوں کو منڈی کے باہر اپنا سامان رکھ فروخت کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Business disturbed due to EVM Strong Room in Rampur Mandi۔

ویڈیو دیکھیے۔
اترپردیش کی تمام 403 نشستوں کے لئے 10 فروری سے مرحلہ وار اسمبلی انتخابات جاری ہیں۔ تقریباً تمام اضلاع کی منڈیوں کو ای وی ایم اسٹرانگ روم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

رامپور میں دوسرے مرحلے کے تحت 14 فروری کو پولنگ ہوئی تھی جس کے لئے کاروباریوں اور آڑھتیوں سے 10 فروری سے ہی منڈی کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ تب سے منڈی کے کاروباری منڈی کے باہر اپنی آڑھتیں لگا کر خرید و فروخت کر رہے ہیں۔ منڈی کے کاروباریوں کا کہنا ہے منڈی کو اسٹرانگ روم بنائے جانے سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی طرح سے منڈی آڑھتی ناوید کہتے ہیں کہ ہمیں منڈی سے باہر کر دینے کی وجہ سے ہمارا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ اگر منڈی میں الیکشن ہی کرانا ہے تو ہمارے لئے کوئی دیگر جگہ مخصوص کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں منڈی کا کرایا بھی دینا پڑ رہا ہے اور بجلی بل بھی، اس کے باوجود تمام طرح کی پریشانیوں سے ہمیں ہی گزرنا پڑ رہا ہے۔

وہیں منڈی کے باہر موجود آڑھتی محمد پرویز کہتے ہیں کہ رامپور ضلع میں متعدد ایسے مقامات ہیں جن کو ای وی ایم اسٹرانگ روم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔


انہوں رامپور کے نمائش گراونڈ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر نمائش گراونڈ کو الیکشن کے لئے استعمال کرے تو منڈی سے وابستہ سیکڑوں افراد کے کاروبار میں آنے والی دشواریوں سے نجات مل جائے گی۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ انتخابات سے پہلے ادھیوگ بیوپار منڈل کے عہدیداران میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ منڈی کو انتخابات کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کاروباریوں کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ لیتا ہے؟

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details