اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس میں کورونا وائرس سے آج تیسری موت - varanasi corona

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہیں مرنے والوں کی تعداد آج تین ہوگئی ہے۔

Third death from corona virus in Banaras today
بنارس میں کورونا وائرس سے آج تیسری موت

By

Published : May 16, 2020, 12:44 PM IST

بنارس میں سابق پی سی ایس افسر کو 13 مئی کی رات کو بی ایچ یو کے آئسولیشن وارڈ کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ پہلے دن سے ہی انتہائی نگہداشت میں تھے۔

اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کیا 73 برس کے بزرگ کو 13 مئی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی تب سے ان کا علاج جاری تھا، آج صبح آٹھ بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ان کو سانس لینے کی بیماری بھی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا سے مرنے والے بزرگ شخص کے لڑکے کو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اسے بھی آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details