بنارس: جیسے جیسے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے ویسے ویسے مندر و مسجد، ہندو- مسلم تنازعات ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
اسی درمیان اکثریتی طبقے کی 5 خواتین کی طرف سے گیان واپی مسجد کے اندر دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے عرضی دائر کی گئی تھی۔اتر پردیش کے بنارس میں ضلع کورٹ میں آج اس درخواست پر سماعت کی۔ سنوائی کے بعد کورٹ نے ریاست کی یوگی حکومت، مسجد انتظامیہ اور کاشی ویشوناتھ مندر کے ٹرسٹی بورڈ سے اس پر جواب طلب کیا ہے۔
دراصل راکھی، لکشمی، سیتا، منجو اور ریکھا نام کی پانچ خواتین نے درخواست دائر کر کے کورٹ سے یہ مانگ کی کہ وہ مسجد کے اندر درشن، پوجا اور دیوتاؤں کے لیے رسومات ادا کرنے کی حقدار ہیں۔
اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے کورٹ نے ایک رپورٹ مانگی اور ہدایت دی کہ 3 دنوں کے اندر ضلع مجسٹریٹ، وارانسی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیا جائے۔ ساتھ ہی کورٹ نے اترپردیش حکومت، مسجد انتظامیہ اور کاشی ویشوناتھ مندر کے ٹرسٹی بورڈ کی جانب سے اس پر جواب داخل کیا جائے۔