اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیراعظم نے اپنے من کی بات میں اسی منفرد سنسکرت کمینٹیٹر کا ذکر کیا تھا

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے من کی بات میں جس کرکٹ میچ کی سنسکرت زبان میں کمینٹری کی بات کی ہے، اس کے بارے میں پی ایم او نے بھی کچھ دن قبل معلومات حاصل کی تھی اور جلد ہی بین الاقوامی سطح پر بنارس کی یہ منفرد سنسکرت کمینٹری نئے انداز میں نظر آئے گی۔

وزیراعظم نے اپنے من کی بات میں اس منفرد سنسکرت کمینٹیٹر کا ہی ذکر کیا تھا
وزیراعظم نے اپنے من کی بات میں اس منفرد سنسکرت کمینٹیٹر کا ہی ذکر کیا تھا

By

Published : Feb 28, 2021, 7:56 PM IST

سمپوڑا نند سنسکرت یونیورسٹی سے ملحق دشاسومدھ گھاٹ پر واقع شاستری ڈگری کالج کی جانب سے گذشتہ دس برس سے سنسکرت کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی کمینٹری سنسکرت میں ہوتی ہے۔


وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے من کی بات میں اسپورٹس منسٹری سے مقامی زبانوں اور روایتوں کو فروغ دینے کے لیے بھی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کھیلوں میں مقامی زبانوں میں کمینٹری کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ' میں اسپورٹس وزارت اور اور نجی تنظیموں سے اس بارے میں تبادلہ خیال کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے من کی بات میں اس منفرد سنسکرت کمینٹیٹر کا ہی ذکر کیا تھا



وزیراعظم مودی نے اپنے من کی بات کے دوران ایک آڈیو کلپ بھی سنایا، جو بنارس کے سنسکرت ودھیالیہ کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کی سنسکرت زبان میں کمینٹری تھی۔ کمینٹری کرنے والے ڈاکٹر شش مشر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے جس طرح سے اپنے من کی بات میں سنسکرت کمینٹری کا ذکر کرکے حوصلہ دیا ہے، وہ لائق تعریف ہے، اس سے نہ صرف کالج بلکہ یونیورسٹی اور سنسکرت زبان سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہت ہی خوش آئند پہلو ہے۔'

مزید پڑھیں:عائشہ نے خود کشی کیوں کی؟


انہوں نے کہا کہ' اگرچہ موجودہ دور میں سنسکرت زبان کم لوگ سیکھتے ہیں، لیکن سنسکرت میں کمینٹری سننے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں، سنسکرت قدیم اور وسیع زبان ہے اسے فروغ ملنا چاہئے۔ اب وزیراعظم خود اس جانب غور کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ من کی بات میں سنسکرت کا ذکر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' اس زبان کو تجارتی شعبے سے ملحق کرنے کے بعد زبان کی ترویج و اشاعت میں اضافہ ہوگا، امید ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت اس جانب توجہ دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details