اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: ایک برس بعد بھی عوام کے لیے جم خانہ نہیں کھل سکا

مرکزی حکومت کے اہم اسکیم 'کھیلو انڈیا' کے تحت مختلف ریاستوں میں متعدد اسکیم چلائے جارہے ہیں، وہیں ریاستی سطح پر کھیل کود سے متعلق مختلف منصوبے بھی چلائے جارہے ہیں جس کے تحت جم کھولے گئے ہیں اور اسٹیڈیم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

بنارس: ایک برس بعد بھی جم خانہ نہیں کھل سکا
بنارس: ایک برس بعد بھی جم خانہ نہیں کھل سکا

By

Published : Mar 30, 2021, 8:13 PM IST

بنارس کے سگرا اسٹیڈیم میں جدید تکنیک سے لیس ایک جم خانہ بنایا گیا ہے، جس کا افتتاح ایک برس قبل ریاستی وزیر اوپیندر تیواری نے کیا تھا لیکن ایک برس گزر جانے کے بعد بھی یہ جم خانہ شروع نہیں ہوا جم خانے میں لاکھوں کے سامان پر گرد و غبار اٹے پڑے ہیں۔

بنارس: ایک برس بعد بھی جم خانہ نہیں کھل سکا
ریاستی کھیل وزیر اوپیندر تیواری نے جب جم خانے کا افتتاح کیا تھا تو اس وقت انہوں نے میڈیا سے کہا تھا کہ' یہاں کے نوجوانوں کے لئے یہ ایک عظیم تحفہ ہے، جس سے یہاں لوگ نہ صرف چست درست رہ سکیں گے، بلکہ اپنے صحت کو بھی بہتر بنا سکیں گے اور کچھ دنوں میں اس جم کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

لیکن ایک برس سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ابتک یہ جم خانہ شروع نہیں ہو سکاہے، یہاں جدید تکنیک سے لیس مشینیں ہیں، عمدہ سامان ہیں، سبھی سہولتیں موجود ہیں لیکن جم ٹرینر نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ جم خانہ شروع نہیں ہو سکا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ برس سے مسلسل کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے باعث مکمل لاک ڈاؤن بھی ہوا اس دوران اس پر کوئی خاص توجہ نہیں رہی، لیکن جب حکومت نے گائیڈ لائن جاری کردیا کہ جم خانے، دکان بازار کھول دییے جائیں گے اس کے باوجود بھی یہ جم خانہ آج تک بند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details