اردو

urdu

ETV Bharat / city

'آسام حکومت کا فیصلہ بھارتی تہذیب کو ختم کرنے کے مترادف'

'آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدرسہ عربیہ' کے جنرل سیکریٹری وحیداللہ سعیدی سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو۔

All India Teachers Association Madrasa Arabia
آسام حکومت کا فیصلہ بھارتی تہذیب کو ختم کرنے کے مترادف

By

Published : Oct 19, 2020, 9:44 PM IST

وحید اللہ سعیدی نے مدارس اور سنسکرت ودیالہ کے سلسلے میں آسام کے وزیر تعلیم کے ذریعے لیے گیے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ' یہ بھارتی تہذیب و تمدن کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

آسام حکومت کا فیصلہ بھارتی تہذیب کو ختم کرنے کے مترادف

اس فیصلے سے سنسکرت عربی فارسی زبان کی ترویج و ترقی میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ' سنسکرت ودیالہ اور مدارس میں بھارت کے قدیم زبانوں کی تعلیم دی جاتی ہے جس میں بھارتی تہذیب و تمدن کا عظیم سرمایہ موجود ہے۔اسی کے تحفظ و ترقی ترقی کے لئے حکومت فنڈ دیتی ہے۔

انہوں نے اس بات سے صاف انکار کیا کہ' مدارس میں مذہبی تعلیمات دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں بھارت کی قدیم زبان کی تعلیم دی جاتی ہے ان زبانوں میں بھارت کا عظیم سرمایہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:

جمہوریت کو بچانے کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس

انہوں نے کہا کہ' آئین میں اختیار دیا گیا ہے کہ بھارتی زبان کے فروغ و اشاعت کے لیے تعلیمی ادارے کھولے جا سکتے ہیں اور حکومت ان کو فنڈ دینے میں تفریق نہیں کرے گی لیکن آسام حکومت کا فیصلہ نہ صرف بھارتی تہذیب و تمدن کو ختم کرنے کے مترادف ہے، بلکہ وزیر تعلیم کو آئین کی بھی سمجھ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details