کانگریس پارٹی خاصہ سرگرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں کانگریس پارٹی نے اقلیتی ونگ کے ریاستی سیکریٹری کا عہدہ شفق عباس رضوی کو دیا ہے۔ شفق عباس رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کی یہ ایک اہم ذمہ داری ہے جس کو کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سونپی ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ اقلیتی طبقہ کو متحد کریں۔
انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب اقلیتی طبقہ کا پہلے سے رجحان رہا ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں نام نہاد ریاستی سیکولر پارٹیوں کی جانب مسلمانوں کا رجحان بڑھا تھا تاہم اس کا بھی کوئی خاص حل نہیں نکل پایا۔ اب مسلمانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بڑی پارٹیوں کا سہارا لینا پڑے گا اور اقلیتی طبقہ میں کانگریس پارٹی کی پذیرائی ہے۔ اس کو لے کر ہم گھر تک عوام سے رابطہ قائم کریں گے اور کانگریس پارٹی کی نظریات سے واقف کرائیں گے اور امید ہے کہ بڑی تعداد میں اقلیتی طبقہ کانگریس پارٹی کی حمایت کریں گے۔