اتر پردیش کے ضلع بنارس کے دوسی پورہ امام باڑہ میں تقریباً سیکڑوں برس سے 6 محرم الحرام کو تعزیہ امام چوک پر رکھتے تھے لیکن اس برس کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے امام باڑہ کے احاطے میں ہی تعزیہ رکھی گئی ہے۔
بنارس: حکومتی احکامات کے مطابق تعزیہ داری - news of banaras
اتر پردیش کی یہ پہلی تعزیہ ہے جو 9 محرم الحرام کے بجائے 6 محرم کو امام چوک پر رکھی جاتی ہے۔
امام بارگاہ کے متولی گلزار علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اتر پردیش کی یہ پہلی تعزیہ ہے جو 9 محرم الحرام کے بجائے 6 محرم کو امام چوک پر رکھی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 محرم کو بنارس ہڑہا ئے سرائے سے برآمد ہونے والا ذوالجناح کا تاریخی جلوس تقریباً چالیس گھنٹے کا جلوس نکلتا ہے جو گنیز بک میں درج ہے، وہ جلوس دوسی پورہ کے امام چوک پر آتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کی چھ محرم سے دس محرم تک ک یہ تعزیہ دوسی پورہ کی امام چوک پر رہتی تھی اور بنارس کے اطراف سے عقیدت مند بند امام حسین کے بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کی جو محرم کو اس لیے تعزیہ رکھی جاتی ہے تاکہ امام حسین کے شہادت کے غم میں میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہو سکیں۔