اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعظم گڑھ: قاضی اطہر مبارکپوری پر توسیعی خطبہ کا اہتمام

ضلع اعظم گڑھ کے مبارک پور قصبہ سے تعلق رکھنے والے قاضی اطہر مبارکپوری کے بارے میں پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ قاضی اطہر مبارکپوری کی شخصیت کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ ان کے کسی ایک پہلو پر ہی گھنٹوں گفتگو کی جاسکتی ہے۔

symposium on qazi athar mubarakpuri in mubarakpur girls degree college
اعظم گڑھ: قاضی اطہر مبارکپوری پر توسیعی خطبہ کا اہتمام

By

Published : Mar 15, 2021, 7:05 PM IST

ریاست اترپردیش، ضلع اعظم گڑھ کے مبارک پور قصبہ میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تعاون سے مبارک پور گرلز ڈگری کالج میں قاضی اطہر مبارکپوری پر ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ماہر تعلیم ڈاکٹر شمیم احمد انصاری نے کی۔

اعظم گڑھ: قاضی اطہر مبارکپوری پر توسیعی خطبہ کا اہتمام

توسیعی خطبے کے دوران قاضی اطہر مبارکپوری کے ادبی و صحافتی سفر نامے پر تفصیلی مقالہ پیش کیا گیا، مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور کے وائس چانسلر پروفیسر اخترالواسع کے مطابق قاضی اطہر مبارکپوری کی شخصیت کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ کسی ایک پہلو پر ہی گھنٹوں گفتگو کی جا سکتی ہے۔

پروفیسر اخترالواسع نے مزید کہا کہ قاضی اطہر مبارکپوری ایک نامور عالم، صحافی، شاعر اور علوم اسلام کے ماہر تھے، سرزمین اعظم گڑھ کی معروف علمی و ادبی شخصیات میں ان کا شمار ہوتا ہے۔

قاضی اطہر نے اپنی زندگی کے بیشتر اوقات ممبئی میں گزارے، یہاں انہوں نے صحافت کا پیشہ بھی اختیار کیا، لیکن اس دوران انہوں نے تصنیف و تالیف کے میدان میں شاندار کار ہائے نمایاں انجام دیے۔

توسیعی خطبہ کے دوران مبارک پور گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details