اردو

urdu

ETV Bharat / city

نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

پانی انسانی زندگی میں کتنا اہم ہے اس کا اندازہ بنارس کے لوہتا علاقے کی یہ خواتین بخوبی بتا سکتی ہیں. جو پانی لینے کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑی رہتی ہیں.

Severe shortage of drinking water in this area of Banaras
بنارس کے اس علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت

By

Published : Jun 19, 2021, 10:57 PM IST

اس علاقے میں تین پانی ٹنکی ہیں جس سے پورے علاقے کی آبادی کو پانی پہنچتا تھا لیکن گزشتہ پانچ ماہ سے ایک پانی ٹنکی کے دو موٹر خراب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی آدھی آبادی میں پانی کی شدید قلت ہے. یہاں پر دو پانی ٹنکی موجود ہے لیکن اسی جگہ کھلے میں کوڑا و غلاظت کا انبار ہے خدشہ ہے کہ اس گندی کا کا اثر رفتہ رفتہ بورویل پر پڑنے لگے جس سے پانی گندہ آنے کا خدشہ ہے اگر یہ ہوا تو علاقہ کے لوگ کئی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن اس علاقے کو یتیم چھوڑ دیا ہے.

ویڈیو

اس علاقے کی بیشتر گلیوں میں ہر روز پانی لینے کے لیے کمسن لڑکیاں و خواتین لمبی لمبی قطاروں میں دکھ جائیں گی نور جہاں بتاتے ہیں کہ جن کے گھر میں واٹر پمپ ہے ان کے رحم کرم پر ہم جیسے لوگوں کو پانی مل جاتا ہے ورنہ جس دن یہ لوگ منع کر دیں گے اس دن پیاسے رہنا پڑے گا۔

وہ بتاتی ہیں کہ پانی کی قلت کے سب سے زیادہ عورتوں کو ہوتا ہے مردوں کو پانی کے انتظام کی کوئی فکر نہیں ہوتی ہے. روز صبح شام کمسن لڑکیاں دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی لاتی ہیں جس کہ وجہ سے ان کی تعلیم کے ساتھ صحت بھی متاثر ہورہی ہے. اس مسئلے کے حل کی جانب میونسپل کارپوریشن نہ ہی ضلع انتظامیہ کی کوئی توجہ نہیں ہے ان لوگوں کو یہ اندازہ نہیں کہ مسئلے کا حل کب ہوگا.

ڈاکٹر امتیاز بتاتے ہیں کہ علاقے کی خواتین جن گھروں میں واٹر پمپ لگا ہوا ہے ان گھروں سے منت و سماجت کر پانی کی درخواست کرتی ہیں اور دور تک پانی لینے والے عورتوں کی قطار لگی ہوتی ہے. یہ حالت گزشتہ پانچ ماہ سے ہے علاقے میں رہنے والے لوگ پانی کی قلت سے شدید پریشان ہیں ہیں جن بچوں کے ہاتھ میں کتابیں اور کھلونے ہونے چاہیے وہ پانی کی لائنوں میں لگے ہوئے پینے کے پانی کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں. دراصل بنارس کے لوہتا کا علاقہ جب گرام پنچایت کے تحت آتا تھا اس دور کے پردھان امتیاز فاروقی نے یہاں پر دو بڑی پانی ٹنکی تعمیر کرائی تھی لیکن کچھ برس بعد پانی ٹینکی کا واٹر پمپ خراب ہوگیا جس کی وجہ علاقے میں پانی کا بحران ہے. اس کو درست کرانے کی جانب متعلقہ محکمہ کوئی بھی دلچسپی نہیں دیکھا رہا ہے.

عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے یہاں مونسپل کارپوریشن کا کوئی انتخاب نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے نہ ہی کوئی کونسلر ہے اور نہ ہی عوامی نمائندہ یہاں کے لوگ بار بار ضلع انتظامیہ و کمشنر سے مدد کی گوہار لگا چکے ہیں تاہم افسران اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details