اردو

urdu

ETV Bharat / city

سماج وادی پارٹی کارکنوں کا احتجاج - سماج وادی پارٹی کارکن

سماج وادی پارٹی کارکنوں نے اساتذہ کو تنخواہ کی عدم ادائیگی کے مسئلے پر احتجاج کیا۔

سماج وادی پارٹی کارکنوں کا احتجاج
سماج وادی پارٹی کارکنوں کا احتجاج

By

Published : Jun 16, 2020, 6:42 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس میں دریائے گنگا میں نیم برہنہ ہوکر سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

سماج وادی پارٹی کے کارکن سنجے پریہ درشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچاؤ کے لئے حکومت کے ذریعے کیے گئے لاک ڈاؤن سے' اتر پردیش مادھمیک سکچھا پریسد 'سے تصدیق شدہ غیر سرکاری امداد یافتہ اسکولز کے اساتذہ کو ماہانہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ اساتذہ ملک کے نونہالوں کی مستقبل تعمیر کرتے ہیں اب لاک ڈاؤن میں ان کو مالی بحران کا سامنا ہے ان کے گھر والے شدید مشکلات سے دوچار ہیں ایسے میں ریاستی حکومت ان اساتذہ کے لیے خاص بجٹ منظور کر کے مدد کرے.انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاکھوں ایسے اسکولز ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں دے پا رہے ہیں ایسے میں کم از کم حکومت اتنی رقم دے دے کہ ان کا گزارہ ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details