اردو

urdu

ETV Bharat / city

ماڈرن ٹیچرس کو 52 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی - ماڈرن ٹیچرس بے حد پریشان

ضلع مئو میں مدرسہ جدیدکاری منصوبے کے تحت تقرر کیے گئے ماڈرن ٹیچرز کو برسوں سے تنخواہ نا ملنے کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں، مدرسہ جدیدکاری اسکیم کے تحت 60 فیصد رقم مرکزی حکومت جاری کرتی ہے، جبکہ 40 فیصد ادا کرنے کا ذمہ ریاستی حکومت کا ہوتا ہے.

salaries of modern teachers have not been released for 52 months
ایسوسی ایشن کی مئو شاخ کے ترجمان شمیم انور انصاری

By

Published : Nov 14, 2020, 8:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں مدرسہ جدیدکاری منصوبے کے تحت تقرر کیے گئے ماڈرن ٹیچرس بے حد پریشان ہیں، برسوں سے بغیر تنخواہ کے اپنے فرائض انجام دینے والے مدرسہ ماڈرن ٹیچرس معاشی بحران کے شکار ہیں۔

ماڈرن ٹیچرس کی 52 ماہ سے تنخواہ جاری نہیں کی گئی

تقریبا 52 ماہ سے ان کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی ہے، مدارس میں جدید علوم کی تربیت دینے کی غرض سے ماڈرن ٹیچرز کی تقرری کی گئی ہے۔

آل انڈیا مدرسہ ماڈرن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران بھی حکومت نے ماڈرن ٹیچرز کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا، ایسوسی ایشن کی مئو شاخ کے ترجمان شمیم انور انصاری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پورٹل پر بھی اپنی پریشانی بیان کرنے کے باوجود کوئی حل نہیں نکلا۔ ایسوسی ایشن نے مسئلہ کا جلد حل نہ نکلنے کی صورت میں احتجاج کی راہ اختیار کرنے کا انتباہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details