رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں شاہی کٹرہ جامع مسجد سے اذان کے صدا تو بلند ہوئی لیکن مئو کے باشندوں نے لاک ڈاون پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں ہی عبادت کیں۔
ماہ رمضان کا پہلا جمعہ اور لاک ڈاؤن
ضلع مئو کے باشندوں نے ماہ رمضان کے پہلے جمعہ میں لاک ڈاؤن پرعمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں نمازیں پڑھیں۔
ماہ رمضان کا پہلا جمعہ اور لاک ڈاؤن
واضح رہے کہ مسلم عقیدے کے مطابق ماہ رمضان ایک مقدس مہینہ سمجھا جاتا ہے جس میں ہر مسلم فرد کثرت سے عبادت کے کاموں کو انجام دیتا ہے، اور اس مقدس مہینے کی وجہ سے عام مہینوں کی بنسبت مسجدوں میں کافی زیادہ لوگ عبادت کرنے آتے ہیں۔
لیکن ملک میں کورونا وائرس کے اثرات کو روکنے کے لیے چالیس روز کا لاک ڈاون جاری ہے جس کی وجہ سے تمام مذہبی مقامات کو بند رکھنے یا کم سے کم لوگوں کو مذہبی مقامات پر اکٹھا ہونے کی اجازت ہے۔