اردو

urdu

ETV Bharat / city

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج - مرکزی وریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سبب مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی طلباء یونین نے پلے کارڈز لے کر مرکزی وریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 26, 2020, 10:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کی طلباء یونین نے پلے کارڈ لے کر پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج

مظاہرین بارش کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

سابق طلبہ یونین کے صدر منیل یادوں نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت آنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی کی جائے گی لیکن بھارت کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ ڈیزل کی قیمت پیٹرول سے زیادہ ہوگئی ہے جس سے نہ صرف صرف عوام پریشان ہے بلکہ غریب اور مزدور خود کشی پر مجبور ہیں۔

مظاہرے کے دوران انھوں نے ایک آٹو کو سائیکل سے کھینچا اور کہا کہ عوام کے اندر اتنی استطاعت نہیں ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل بھرا کر روڈ پر گاڑی چلا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details