وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں بابت پور ایئر پورٹ پر یوکرین سے واپس لوٹے طلبہ کی ٹیم سے ملاقات کی اور یوکرین میں ان کے تجربات معلوم کیے اور ملک واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔
مودی انتخابی مہم کے سلسلے میں وارانسی کے آس پاس کے اضلاع میں ریلیوں کو خطاب کرنے کے لئے یہاں آئے تھے۔ ائیر پورٹ پر یوکرین سے لوٹے طلبا و طالبات نے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اپنے تجربات شئیر کیے PM Modi interacts with Ukraine-Returned Students in Varanasi۔
اس ٹیم میں تقریبا 17طلبہ تھے جن میں تین پریاگ راج اور بقیہ وارانسی ڈویژن کے تھے۔
وزیر اعظم نے طلبہ سے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے۔ اس مشکل وقت میں طلبہ نے کافی تحمل اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔