اردو

urdu

ETV Bharat / city

جونپور: چہل قدمی کے لیے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت - جونپور کے شاہی قلعہ

ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد محکمہ آثارِ قدیمہ سارناتھ کے سپرنٹنڈنٹ نے صبح میں چہل قدمی (مارننگ واک) کے لئے جونپور کے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت دی۔

جونپور: چہل قدمی کے لیے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت
جونپور: چہل قدمی کے لیے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت

By

Published : Jan 5, 2021, 7:13 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں شاہی قلعہ کے احاطہ میں ایک اہم میٹنگ جے راجو کی صدارت میں طلب کی گئی جس میں 5 جنوری کو شاہی قلعہ کو کھولنے کے قواعد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جونپور: چہل قدمی کے لیے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت

ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد محکمہ آثارِ قدیمہ سارناتھ کے سپرنٹنڈنٹ نے صبح میں چہل قدمی کے لئے جونپور کے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت دے دی۔

جونپور: چہل قدمی کے لیے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت

اس خبر کے موصول ہوتے ہی ویاپار منڈل کلیان سمیتی اتر پردیش کے ریاستی صدر جاوید عظیم نے مسرت کا اظہارِ کرتے ہوئے تمام تاجروں کی جانب سے ضلعی مجسٹریٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویاپار منڈل کلیان سمیتی کے تمام ممبران اس فیصلے سے خوش ہیں۔

میٹنگ میں مارننگ واکر ایسوسی ایشن کے صدر وریندر پردھان نے حفاظت معاون جے راجو کا شکریہ ادا کیا اور 5 جنوری کو بوقتِ صبح تمام ساتھیوں کو مدعو کیا۔مارننگ واکر کلب سے نکھلیش سنگھ نے شہری باشندوں کو مبارکباد پیش کیا اور اپنی صحت کے تئیں چوکنا رہنے کو کہا۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو: 48 برس بعد ڈاکٹر بشیر بدر کو ملی پی ایچ ڈی کی ڈگری

اس موقع پر اتر پردیش ادھیوگ ویاپار منڈل کے ریاستی وزیر سومیشور کیسروانی، اتر پردیش یوتھ کے سینئر نائب صدر آشیش گپتا، جونپور ادھیوگ ویاپار منڈل کے ضلع نائب صدر ششانک سنگھ نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details