اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس سے اجمیرشریف کے لیے ترنگا چادر روانہ

وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے راشٹریہ سدبھاونا مشن یاترا کا آغاز ہوا۔ اس یاترا میں شامل افراد ترنگا چادر کو مختلف درگاہوں و مندروں سے گزار کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجیمری کی درگاہ پر پیش کیا جائے گا۔

بنارس سے ترنگا چادراجمیر شریف کے روانہ
بنارس سے ترنگا چادراجمیر شریف کے روانہ

By

Published : Feb 14, 2021, 7:50 PM IST

اترپردیش کے ضلع بنارس سے راشٹریہ بنکر ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سرفراز احمد کی قیادت میں سدبھاونا مشن یاترا کا آغاز ہوا۔ اس یاترا میں شامل افراد دہلی میں محبوب الہی حضرت خواجہ نظام الدین کے مزار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یاترا کے تحت ایک ترنگا چادر کومختلف مزاروں اور مندروں سے گزارتے ہوئے اجمیر شریف میں پیش کر کے ملک میں امن و شانتی کی دعا کریں گے'۔

بنارس سے ترنگا چادراجمیرشریف کے روانہ


مزید پڑھیں:'عوام کی خدمت کرنا ہی میری زندگی کا اہم مقصد ہے'


سرفراز احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بتایا کہ' یہ یاترا گذشتہ چھبیس برس سے جاری ہے۔ ہر برس پورے اہتمام کے ساتھ یہ یاترا نکالی جا رہی ہے۔ یاترا میں سبھی مذاہب کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اس کا مقصد ملک میں گنگا جمنی تہذیب کو پائیدار بنانا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details