اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی اے اے مظاہرہ: والدین 10 روز سے جیل میں بند - بنارس میں والدین گرفتار

بنارس میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرے میں مہمور گنج کے رہنے والے ایکتا اور روی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی ایک 14 ماہ کی بیٹی ہے، والدین کی غیر موجودگی بیٹی چنپک کے لیے مضر ثابت ہو رہی ہے۔

varanasi couple arrested during protest
بنارس: والدین 10 روز سے جیل میں بند، معصوم بچی کا برا حال

By

Published : Dec 28, 2019, 11:59 AM IST

بنارس میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف مظاہرے کے بعد ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جسے سن کر ہر کسی کا دل پسیج سکتا ہے۔

بنارس: والدین 10 روز سے جیل میں بند، معصوم بچی کا برا حال

19 دسمبر 2019 کو بنارس کے بنیا باغ پر ہوئے سی اے اے اور این آرسی کے مظاہرے میں پولیس نے تقریباً 69 افراد کو گرفتار کیا تھا، جس میں پولیس نے بنارس کے مہمور گنج علاقے کے رہنے والے روی اور ایکتا کو بھی گرفتار کیا ہے۔

روی اور ایکتا کو ایک 14 ماہ کی بیٹی ہے۔ والدین کے جیل جانے کے بعد بیٹی چنپک کی دیکھ بال اس کی دادی اور گھر کے دوسرے افراد کر رہے ہیں۔ لیکن ماں کی کمی کے باعث چنپک کھانا سہی سے نہیں کھا پارہی، جس سے اس کا وزن برابر گرتا جارہا ہے۔

جب ای ٹی وی بھارت نے چنپک کے گھر پہنچ کر اس کی دادی شیلا تیواری سے بات چیت کی تو انھوں نے اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے روی اور ایکتا جیل گئے ہیں تب سے ہم اسے سنبھال رہے ہیں، بیٹی چنپک کو تسلی دیتے رہتے ہیں کہ امی آجائے گی بابو کو لینے گئی ہے۔

جب کھانا کھلاتے ہیں تو کھانے میں بھی بڑا بہلانا پھسلانا پڑتا ہے، اس کی بڑی ماں کلکتہ سے آئی ہیں تو وہ تھوڑا کھا رہی ہے۔

لیکن بچی کو اس عمر میں ماں کے دودھ کی سخت ضرورت ہوتی ہے، ماں کے بنا اس کا کھانا پینا رہنا دشوار ہوگیا ہے۔ رات میں اچانک سے جاگ جاتی ہے اور اماں اماں کرتی ہے، جب بھی ایکتا کی کسی شئی کو دیکھتی ہے تو ایکتا ایکتا کرکے پکارتی ہے۔

ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ اس طرح بچی اگر برابر ماں سے دور رہی تو اس کی حالت زیادہ بگڑ سکتی ہے۔

یہ درد بھرے بیان تھے چنپک کی دادی کے، جو انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا۔

اہل خانہ برابر کوشش میں لگے ہیں کہ روی اور ایکتا کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ انھوں نے انتظامیہ سے بھی گوہار لگائی ہے۔

بنارس کے ضلع جیل میں روی کو بیرک نمبر چھ اور ایکتا کو خواتین بیرک میں رکھا گیا ہے۔ دونوں نے بیٹی سے ملنے کی بھی انتظامیہ سے درخواست کی تھی، لیکن انتظامیہ نے اس درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

نچلی عدالت نے ضمانت کو فی الحال خارج کر دیا ہے، 24 دسمبر کو خصوصی عدالت نے درخواست پر شنوائی کرتے ہوئے ایک جنوری 2020 تک ٹال دیا ہے۔

ایسے میں یہ کہنا تھوڑا مشکل ہے کہ بنارس میں گرفتار ہوئے مظاہرین کے ساتھ ساتھ روی اور ایکتا کو کب رہائی ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details