بنارس:اترپردیش قانون ساز کونسل کے وارانسی لوکل اتھارٹی حلقہ کے لئے نظرثانی شدہ انتخابی پروگرام کے مطابق نامزدگی کا عمل 15مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔ پرچہ نامزدگی 19مارچ سے داخل کی جاسکتی ہے Uttar Pradesh Legislative Council Election۔
اسسٹنٹ الیکٹورل افسر رن وجے سنگھ نے بتایا کہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے پروگرام کے مطابق اس سیٹ کے لیے پولنگ 9 اپریل (سنیچر) کو ہوگی۔ پہلے بھر ے گئے اور نئی نامزدگیوں کی جانچ 21مارچ کو اور نام واپسی کی آخری تاریخ 23مارچ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 12اپریل کو ہوگی۔