ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں 30 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی دیو دیپاولی میں شرکت کرنے آئیں گے۔ گزشتہ 27 نومبر کو وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ نے تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ نے گنگا میں کشتی چلانے والے ملاحوں سے کہا ہے کہ للیتا گھاٹ سے راج گھاٹ تک کشتیاں نہ چلائیں۔ اس کے ردعمل میں ملاحوں نے احتجاج کیا۔
دشاسومتھ گھاٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملاحوں کے نمائندہ پرتھوی نے کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ للیتا گھاٹ سے راج گھاٹ تک ملاحوں کو کشتی چلانے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو بنارس کے سبھی ملاح اپنی برداری کی خیر سگالی میں دو دن تک اپنی کشتیاں نہیں چلائیں گے اور بھوکے رہیں گے۔