ایسے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان نمازیوں کو ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔
بنارس کے معروف عالم دین مفتی ھارون رشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ 'کورونا وائرس وباء کے درمیان مساجد میں نمازیوں کے لیے کچھ خاص احتیاط برتنا ضروری ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'نمازیوں کو چاہیے کہ اپنے قریب کی مسجدوں میں نماز ادا کریں دور دراز علاقوں کی مسجدوں میں جانے سے پرہیز کریں۔ گھر سے وضو کرکے مسجد میں داخل ہوں۔ فرض نماز پڑھنے کے بعد فورا مسجد سے باہر آ جائیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'مسجد انتظامیہ اور متولیان کو بھی اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ مسجد کے غسل خانہ حمام بیت الخلاء اور استنجا خانہ کو بند کر دیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'نماز کے بعد مسجد میں کسی بھی نشست کی اجازت نہ دی جائے، ائمہ حضرات سے بھی اپیل کیا ہے کی نماز میں مختصر قرآن کی تلاوت کریں جمعہ میں وعظ و نصیحت سے پرہیز کریں مختصر خطبہ پڑھیں اور فرض نماز ادا کر کے سنت اپنے گھروں میں ادا کریں جس کی شریعت مطہرہ میں فضیلت وارد ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'بزرگ اور معذور شخص بھی مسجد میں نماز ادا کرنے سے پرہیز کریں نوجوان مسجدوں کو آباد رکھیں'۔