اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو

وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی میں روڈ شو اور پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو

By

Published : Apr 25, 2019, 7:54 PM IST

وارانسی میں واقع لنکا میں نریندر مودی نے پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمہ پر مالا ڈال کر روڈ شو کی شروعات کی۔ یہ روڈ شو لنکا سے ہوتے ہوئے اسی علاقے پہنچا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو

اطلاعات کے مطابق یہ روڈ شو دشاش ومیگھ کھاٹ تک جا کر دیر شام ختم ہوگا۔ مودی کے اس روڈ شو میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ وارانسی سے بطور رکن پارلیمان نریندر مودی نے اپنی دوسری پاری کی امیدواری کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کاشی میں روڈ شو شروع کیا۔

روڈ شو کے دوران وزیر اعظم کے مکھوٹے لگا کر صبح سے ہی پارٹی کارکنان کا ہجوم سڑکوں پر اترا اور مودی کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details