ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں گزشتہ شب ایک زیورات کی دکان میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ یہ پورا معاملہ منڈیاھوں تھانہ علاقہ کا ہے۔ جونپور میں ایک زیورات کی دکان کی چھت کو توڑ کر چوروں نے 20 لاکھ کے زیورات، نقدی سمیت دیگر سامان چرا لئے چوری کی واردات کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول ہے۔
یہ واردات پولیس اسٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر انجام دی گئی ہے، اطلاع پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے پورا معاملہ تھانہ منڈیاھوں علاقہ کا ہے۔منڈیاھوں تھانہ کے قریب میں واقع رام بلی سیٹھ شیو شنکر سیٹھ کی زیورات کی دکان ہے، معمول کے مطابق دکان بند کرکے دکاندار گھر چلے گیے تھے۔ دیر رات کچھ چور دکان کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاکر میں رکھے نقد سمیت تقریباً 20 لاکھ کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔
دکان میں نصب سی سی ٹی وی کا 'ڈی وی آر' بھی چور اٹھا لے گئے تھے۔ صبح جب دکان مالک اپنی دکان پر پہنچے تو دکان کی چھت ٹوٹی دکھی سامان سب غائب تھے، جس کے بعد دکان مالک نے پولیس کو اطلاع دی موقع پر پہنچی پولیس اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم نے پہنچ کر تفتیش شروع کردیا ہے۔