اردو

urdu

ETV Bharat / city

مئو ضلع کو ڈیجیٹل میپنگ سسٹم سے آراستہ کیا جا رہا ہے - اخذ نتائج کی بنیاد پر

مئو میں سروے ڈپارٹمنٹ آف انڈیا کی ٹیم زمینوں اور مکانات کی ایمیج میپنگ کر رہی ہے۔ ڈرون کیمروں کی مدد سے سرویئر ڈیجیٹل نقشے تیار کر رہےہیں۔

مئو ضلع کو ڈیجیٹل میپنگ سسٹم سے آراستہ کیا جا رہا ہے
مئو ضلع کو ڈیجیٹل میپنگ سسٹم سے آراستہ کیا جا رہا ہے

By

Published : Mar 16, 2021, 4:18 PM IST

مئو ضلع کے تقریبا گیارہ سو گاؤں میں یہ ڈیجیٹل سروے کیا جائےگا۔ ذمہ داروں کے مطابق ڈرون کی رپورٹ سروے ڈپارٹمنٹ آف انڈیا کے ذریعے اترپردیش حکومت کو سونپی جائے گی۔

مئو ضلع کو ڈیجیٹل میپنگ سسٹم سے آراستہ کیا جا رہا ہے

اس ڈرون سروے کا موقع پر جاکر معائنہ خود اترپردیش کا ریوینو ڈپارٹمنٹ کریگا۔ پھر اسے واپس سروے ڈپارٹمنٹ آف انڈیا کو بھیجا جائےگا۔ اخذ نتائج کی بنیاد پر ڈیجیٹل نقشے تیار کئے جائیں گے۔

اترپردیش حکومت نے یہ قدم ریاستی سطح پر پیدا ہو رہے ہزاروں زمین تنازعات کو ختم کرنے کے لئے اٹھایا ہے۔ سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر ہو رہے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لئے ڈیجیٹل نقشوں کی مدد لی جائےگی۔

زمین و مکان کے اصل حق داروں کو ڈیجیٹل نقشوں کی بنیاد پر قبضے دلائے جائیں گے۔ ایسی امید کی جا رہی ہے کہ ڈیجیٹل نقشوں سے عدالتوں میں زیر سماعت زمین و جائداد سے متعلق مقدمات کو حل کرنے میں کافی آسانی ہوگی۔

سروے ڈپارٹمنٹ آف انڈیا کے اہلکاروں کی مدد کےلئے محکمہ ریوینئو کے ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریوینو انسپکٹر نقشہ نظری کی بنیاد پر ڈیجیٹل سروے کے دوران نشان دہی والی زمینوں اور مکانات کی پیمائش کو درست کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details