جونپور کے ملہنی اسمبلی نشست کے لیے آج بی ایس پی نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے ریاستی صدر منقاد علی نے جئے پرکاش دوبے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سے تیاریوں میں مصروف ہونے کی اپیل کی۔
جوںپور: بی ایس پی نے کیا امیدوار کا اعلان - کارکنوں سے تیاریوں میں مصروف ہونے کی اپیل
جونپور کے ملہنی اسمبلی نشست ضمنی انتخابات کے لیے آج بی ایس پی نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔
![جوںپور: بی ایس پی نے کیا امیدوار کا اعلان malhani assembly bypolls: bsp announces candidates name](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9010053-906-9010053-1601561862930.jpg)
malhani assembly bypolls: bsp announces candidates name
ویڈیو
بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر سابق ممبر پارلیمنٹ منقاد علی نے آج ملہنی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کا نام آج اعلان کر دیا ہے۔ منقاد علی نے شمبھو گنج میں کارکنان اجلاس میں پارٹی کے امیدوار کے طور پر جئے پرکاش دوبے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سے دل وجان لگا کر ضمنی انتخاب میں مصروف ہو جانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کارکنوں سے اپیل کیا کہ وہ ابھی سے 2022 کی تیاریوں میں مشغول ہو جائیں تاکہ 2022 میں یوپی کے عام انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی کی حکومت تشکیل پائے۔