مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات میں صدر کے عہدے پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار وملیش یادو کو کامیابی ملی ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کو دو عہدے پر جیت حاصل ہوئی ہے، جن میں سے نائب صدر سندیپ پال اور جنرل سیکریٹری پرفول پانڈے ہیں۔
مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کا اعلان لائبریری سیکریٹری کے عہدے پر آشیش گو سوامی کی جیت ہوئی۔ بقیہ عہدوں کے لیے بلا مقابلہ طلباء رہنماؤں کو منتخب کیا گیا۔ وہیں، بی جے پی کی طلبہ یونین ونگ اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد کے کسی بھی امید وار کو کامیابی نہیں ملی۔
مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کا اعلان آج صبح 9 بجے سخت سیکورٹی کی نگرانی میں پولنگ شروع ہوئی اور دوپہر دو بجے ختم ہوئی، جس میں 48 فیصد پولنگ ہوئی۔ شام پانچ بجے تک نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے طلبہ یونین ونگ این ایس یو آئی کے امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔ مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کا اعلان آپ کو بتا دیں کہ' کورونا وبا کے بعد ملک کی یہ پہلی ایسی یونیورسٹی ہے جہاں پر طلبہ یونین کے انتخابات عمل میں آئے۔ انتخابات پرسکون طریقے سے ختم ہوئے۔ نتائج آنے کے بعد بھی کثیر تعداد میں پولیس تعینات رہی۔
مزید پڑھیں:یوپی قانون ساز کونسل میں بھی 'لوجہاد' قانون منظور
ماہرین کا ماننا ہے کہ' وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ اور بی جے پی پی کا گڑھ سمجھے جانے والے بنارس میں مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی میں بی جے پی کی طلبہ ونگ اے بی پی کا مکمل طور پر صفایا ہونا پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہے۔'