اترپردیش کے بنارس میں واقع معروف یونیورسٹی مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ نے آج صد سالہ تاریخ مکمل کرلی ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ٹی این سنگھ نے کہا کہ آج یونیورسٹی کے سبھی اراکین کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ صد سالہ جشنِ تقریب منا رہے ہیں۔ اس حوالے سے 16 فروری تک مسلسل تہذیبی و ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیونکہ یونیورسٹی کا نام بابائے قوم مہاتما گاندھی ہے, اس لیے گاندھی کے پیغامات، ان کے مجسمے، ان سے وابستہ نقوش کو یادگار بنایا جائے گا۔
بابائےقوم مہاتما گاندھی کے نام سے یونیورسٹی کے احاطے میں کئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جس میں' گاندھی ادھین کیندر' سمیت لائبریری کو گاندھی کے نام وقف کیا گیا ہے۔
مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کا صد سالہ جشن - ای ٹی وی بھارت اردو
اترپردیش کے بنارس میں واقع معروف یونیورسٹی مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ نے آج صد سالہ تاریخ مکمل کرلی ہے۔ اسی مناسبت سے یونیورسٹی احاطہ جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ٹی این سنگھ نے یونیورسٹی کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے طلبا و طالبات کے مستقبل کو تابناک بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بابائے قوم پر ریسرچ کے پروگرام کا بھی افتتاح کیا جائے گا تاکہ طلبا و طالبات گاندھی کے نظریات سے واقف ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے احاطے میں دنیا کی ایسی واحد مندر ہے جسے بھارت ماتا مندر کہا جاتا ہے اس مندر میں متحدہ بھارت کی تصویر پیش کی گئی ہے اور خوبصورتی سے بھارت کے تمام ندی نالے پہاڑ سمندر کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ اس مندر کی خاصیت یہ ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور خان عبدالغفار سمیت کئی اعلیٰ رہنماؤں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی تبھی سے یہ مندر گنگا جمنی تہذیب اور حب الوطنی کے طور پر بھی جانی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی سے فارغ طلبا و طالبات ملک کے مختلف میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بنارس کی اس یونیورسٹی نے ملک کو وزیراعظم لال بہادر شاستری دیا۔ یہاں سے پڑھے ہوئے کئی طلبا و طالبات گورنر کے عہدے پر بھی رہے اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پدم وی بھوشن ایوارڈ بھی حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کا قیام 10 فروری 1921 کو عمل میں آیا تھا۔ شروع میں یونیورسٹی کا نام کاشی ودیا پیٹھ تھا بعد میں بابائے قوم کا نام شامل کیا گیا۔ اس یونیورسٹی کے قیام کا خاص مقصد انگریزوں کے خلاف جاری عدم تعاون تحریک کو مضبوط کرنا تھا۔