وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے سنبھولال چوراہے پر روزاآنہ صبح کے وقت مزدوروں کی منڈی لگتی ہے، جہاں بنارس و اطراف کے علاقوں سے سینکڑوں مزدور کام کے تلاش میں آتے ہیں لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب مزدوروں کو کام ملنا مشکل ہو گیا ہے، بیشتر ایسے مزدور ہیں جن کو تقریبا 15 دن سے کام نہیں ملا ہے.
مزدوروں نے اپنی پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ریاستی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ مزدوروں کو منریگا میں کام دیا جارہا ہے لیکن منریگا میں وقت پر مزدوری نہیں ملتی ہے، اس لیے گاؤں کے مزدور شہر کا رخ کر رہے ہیں لیکن شہر میں بھی ہفتوں بعد نصف مزدوری پر کام ملتا ہے ایسے میں زیادہ تر مزدوروں کو قرض کے سہارے اپنے گھر کو چلانا پر رہا ہے.