ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کا موضع بھیرا دو ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہے۔ اس موضع کے تقریبا 70 فیصد نوجوان روزگار کی حصولیابی کے لئے بیرون ممالک میں مقیم ہیں۔ گاؤں میں بہتر تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ روزگار نہ ملنے کے بعد گاؤں میں ہی رہ کر زراعت کو اپنا ذریعہ معاش بنانے والے محمد عارف کہتے ہیں کہ' اعلی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود روزگار نہ ملنے سے ہم لوگ کافی مایوس ہیں'۔
درس و تدریس کے کام میں مصروف ماسٹر مقصود عالم کے مطابق گاؤں میں بیشتر افراد زراعت سے منسلک ہیں۔ ایسی صورت میں مرکزی حکومت کے نافذ کردہ زرعی قوانین کاشتکاروں کے لئے بے حد نقصان دہ ثابت ہوں گے۔