اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملک کی تیسری نجی ٹرین 'کاشی مہاکال ایکسپریس' - modi will lounch this train from varanasi

ملک کی تیسری نجی ٹرین 'کاشی مہاکال ایکسپریس' وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقے سے 16 فروری کو روانہ ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس ٹرین کو وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کریں گے۔

کاشی مہاکال ایکسپریس
کاشی مہاکال ایکسپریس

By

Published : Feb 14, 2020, 9:52 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:09 AM IST

یہ ٹرین مسافروں کے لئے باضابطہ طور سے 20 فروری سے شروع ہوگی۔ یہ ہمسفر ایکسپریس ٹرین ہوگی۔ وارانسی سے اندور تک جانے والی ہمسفر ایکسپریس کو اپنا سفر مکمل کرنے میں 19 گھنٹے لگیں گے۔

کاشی مہاکال ایکسپریس

یہ بھارت کی تیسری نجی ٹرین ہوگی جسے آئی آر سی ٹی سی چلائے گی۔ ہمسفر ایکسپریس پہلی کارپوریٹ ٹرین ہوگی، جو اے سی تھری ٹیر میں سونے کی سہولت کے ساتھ موجود ہوگی۔

وزیراعظم مودی کینٹ اسٹیشن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس ٹرین کو جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ ٹرین آئی آر سی ٹی سی چلا رہی ہے۔

وارانسی سے چلنے والی پہلی سلیپر کلاس کی یہ کارپوریٹ ٹرین سہولیات کے معاملے میں دوسری ٹرینوں سے بہت آگے ہے۔ اتوار 16 فروری کو ریلوے کے ٹائم ٹیبل کے مطابق یہ ٹرین اگلے دن صبح 9:40 بجے وارانسی جنکشن کے ذریعہ پریاگراج کانپور سے شام دو بج کر 45 منٹ پر اججین پہنچے گی۔ جبکہ کمر شیل اعتبار سے 20 فروری سے شروع ہوں گی۔

یہ ٹرین ہفتے میں دو دن لکھنؤ کے راستے جائے گی اور ایک دن پریاگراج کے راستے وارانسی پہنچے گی۔ ہفتہ میں تین دن اندور اور وارانسی کے درمیان چلنے والی اس اے سی ٹرین میں مسافروں کے لئے بہت سی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔ کاشی مہاکال ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں کو ناگہانی صورتحال میں 10 لاکھ کا بیمہ ملے گا۔ اس ٹرین کے ذریعہ اُجین کا سفر تقریباً 19 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔ حفاظت کے پیش نظر سے سی ٹی وی کیمرے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:09 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details