اترپردیش کے ضلع جونپور کے سرپتہاں علاقے کے گلگلا شہید بازار میں بدمعاشوں نے گرام پردھان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تفصیل کے مطابق بائیک پر آئے تین بدمعاشوں نے پردھان کے کلینک میں گھس کر واردات کو انجام دیا اور فرار ہوگئے۔
اس معاملے میں ہلاک پردھان کے بیٹے نے پانچ لوگوں کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے جس میں پولیس نے چار کو حراست میں لے لیا ہے۔ وہاں کے انچارج انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیر نے بتایا کہ سرپتہاں اماری گاؤں کے پردھان بسنت لال بند گاؤں سے تقریبا تین کلو میٹر دو گلگلا شہید بازار میں کلینک چلاتے ہیں۔جمعرات کی رات نو بجے وہ کلینک میں گاؤں کے رام تیرتھ شرما کے ساتھ بیٹھ کر بات کررہے تھے اسی دوران اچانک ایک بائیک پر سوار تین بدمعاش وہاں پہنچے اور سیدھے کلینک میں گھس گئے۔ رام تیرتھ کے مطابق تینوں کے چہرہ ڈھکے ہوئے تھے۔ ایک بدمعاش نے اس کا ہاتھ اور منھ بند کردیا۔
مزید پرھیں:
سامنے بیٹھے پردھان کی کنپٹی پر طمنچہ سٹا کر یکہ بعد دیگر تین فائر کئے۔گولی لگتے ہی پردھان موقع پر ہی گر پڑے، تینوں بدمعاش بائیک سے فرار ہوگئے۔لاپرواہی برتنے کے الزام میں انچارج انسپکٹر پنکج پانڈے، حلقہ داروغہ و دو بیٹ سپاہیوں کو فوری معطل کردیا گیا ہے۔