اترپردیش کے ضلع جونپور میں فرضی دستاویزات کی بنیاد پر کستوربا گاندھی ریسڈینشیل کالج میں ٹیچر کی نوکری دلانے کے الزام میں بیسک ایجوکیشن دفتر میں تعینات کنٹراکٹ ملازم اور اس کی بیوی سمیت 3 افراد کو برخاست کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنٹراکٹ ملازم آنند سنگھ ،ان کی بیوی شوبھا تیواری اور پریتی یادو کو منگل کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے برخاست کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 25 اضلاع میں انامکا شکلا کے نام پر فرضی تقرریاں ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت نے اس ضمن میں جانچ کی ذمہ داری ایس ٹی ایف کو سونپی ہے۔