فروری کو ملک گارڈن بجرڈیہہ میں جمعیت علماء بنارس کی مجلس منتظمہ کا اجلاس بسلسلہ انتخاب عہدیداران جمعیت علماء بنارس منعقد ہوا ، جس کی صدارت جمعیت علماء بنارس کے موجودہ صدر الحاج عبدالمالک نے کی۔
صوبائی جمعیت سے مشاہد کی حیثیت سے حضرت مولانا عبدالرب اعظمی صدر جمعیت علماء اُتر پردیش موجود رہے۔ نظامت کے فرائض مولانا عمار یاسر نعمانی نے انجام دیے۔
پروگرام کا آغاز مولانا ذکوان حارث کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا محمد قاسم صاحب قاسمی نے دربار رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ جمعیت یوتھ کلب بنارس کے روور عفان مغنی نے ترانا جمعیت پڑھا۔
میٹنگ کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس میٹنگ میں جمعیت علماء بنارس کے سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی آن لائن شریک ہوئے اور حضرت نے سامعین کو آن لائن خطاب بھی کیا۔ انہوں نے ماضی قریب میں جمعیت علماء بنارس کی جانب سے کی گئی خدمات کا تذکرہ کرکے فرمایا کہ مرکزی جمعیت کے اکابرین بھی اس کے معترف ہیں کہ جمعیت علماء بنارس ہندوستان کی فعال اور متحرک جمعیتوں میں سے ایک ہے۔ اسکے بعد مولانا محمد قاسم قاسمی کی تمہیدی گفتگو ہوئی جس میں آپنے آج کے جمع ہونے کے مقصد کو بیان کیا اور جمعیت کے اغراض و مقاصد کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ آپ نے کہا کہ عبادات اور خدمت خلق کے مجموعہ کا نام سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔