اس کے علاوہ موجودہ زمانے میں یونیورسٹی کالجز اور مدارس کے طلبأ کی ایک کثیر تعداد یہاں پر اپنی علمی تشنگی مٹانے میں مصروف ہیں۔
لائبریری کے سلسلے میں لائبریرین مولانا محفوظ الرحمٰن صاحب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہاں بیرونی محققین تو آتے ہی رہتے ہیں ان کے علاوہ جامعہ کے تقریبا 300 طلبا روزانہ اس لائبریری سے استفادہ کرتے ہیں، یہ طلباء یہاں کتب کے ساتھ ساتھ رسائل اور مجلوں کا مطالعہ کرتے ہیں تقریری مقابلے کے لیے اپنی تقریریں تیار کرتے ہیں اور امتحانات کی تیاری کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لائبریری کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے تاکہ کتابوں سے مزید اسفتادہ اور دستیابی میں آسانی پیدا ہو سکے۔