اردو

urdu

ETV Bharat / city

اداکار عرفان خان کی بنارس سے وابستگی - irfan died at the age of 53

گنگا کی لہروں کو بس یونہی نہارتا رہوں دل کرتا ہے کہ اس میں کھو جاؤں 'یہ الفاظ اداکار عرفان خان کے ہیں۔ جب وہ اپنی فلم 'پی کو' کی شوٹنگ کے لیے 2014 میں بنارس آئے تھے اسی دوران کہا تھا۔

اداکار عرفان خان کی بنارس سے وابستگی
اداکار عرفان خان کی بنارس سے وابستگی

By

Published : Apr 29, 2020, 11:01 PM IST

اداکار عرفان خان اور اداکارہ دیپکا پادکون بنارس کے چیت سنگھ گھاٹ پر شوٹنگ کے بعد سیڑھیوں پر بیٹھے رہے اور چپ چاپ گنگا کا نظارہ کرتے رہے پھر اچانک بول پڑے کہ مجھے تو بنارس آنے کا موقع چاہیے۔

اداکار عرفان خان کی بنارس سے وابستگی

دراصل یہاں کے مست مجاز اور پرکیف ماحول سے وہ بے حد متاثر تھے بنارس میں جس وقت فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی عرفان خان مداحوں کا ہجوم تھا۔ عرفان خان بنارس ساڑی اور بنارسی تہذیب سے بے متاثر تھے۔ بنارس کے رامنگر میں ہونے والے رام لیلا کا اکثر ذکر کرتے تھے اگر چہ انہوں نے یہاں کا رام لیلا نہیں دیکھا تھا لیکن اس کے مشہور ہونے کی وجہ سے جب بنارس کی بات کرتے تو رام لیلا ضرور آتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ رام لیلا ایک تھیٹر ڈرامہ ہے اور عرفان خان کو اس سے کافی لگاؤ تھا۔ آج جب پوری دنیا عرفان خان کے انتقال پر ملال پر سوگوار ہے وہیں بنارس کے لوگو بھی عرفان خان کو یاد کر سوگوار ہیں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان کا آج بدھ کے روز 53 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ 'نیورو انڈروکرائن ٹیومر' کی بیماری سے متاثر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details