ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے موضع ڈھنڈوارا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی ماہلی نے کیا۔
ضلع پنچایتی انتخابات کے پیشِ نظر تمام پارٹیاں علاقے کا دورہ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی تمام ممکنہ امیدوار بھی انتخاب میں قسمت آزمائی کے لئے اپنے حلقہ میں کافی محنت کر رہے ہیں۔ اسی تعلق سے شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے موضع ڈھنڈوارا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح بطورِ مہمان خصوصی ریاستی صدر شوکت علی ماہلی نے کیا۔
اس موقع پر ضلع کارکنان کی جانب سے شوکت علی ماہلی کا والہانہ استقبال کیا گیا تو وہیں مشہور شاعر اسعد ماہلی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی تعریف میں اشعار سامعین کی نظر کیا۔