ریاست اترپردیش کے معروف شہر بنارس میں عید الاضحی کے موقع پر اس بار پھر بکرا منڈی لگائی جائے گی، واضح ہو کہ بنارس وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔
سنہ 2014 کے بعد مودی حکومت نے شہر کے پارکوں میں تزئین کاری کا کام شروع کیا تھا اور اس کو اسمارٹ سٹی بنانے کا وعدہ کیا تھا اسی سلسلے میں بنیا باغ کے میدان میں بھی تنظیم و آرائش کا کام شروع ہو گیا ہے جس سے یہ خوف پیدا ہوا کہ شاید نگر نگم کی جانب سے اس سال بکرامنڈی یہاں لگانے کی اجازت نہ دی جائے لیکن ایسا نہیں ہوا اور اس سال بھی اجازت مل گئی۔
یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ قربانی کے لیے بکروں کی تلاش اس منڈی میں آکر ختم ہوجاتی ہے کیوں کہ یہاں ہر قسم کے بکرے مہیا ہیں۔ مقامی مسلمانوں کے لیے یہ منڈی کافی اہم ہے ۔