اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد - حج کمیٹی آف انڈیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میں بنارس سمیت اطراف کے عازمین حج نے شرکت کر حج ادا کرنے کی تربیت لی۔

Hajj training camp organized in Banaras
بنارس میں حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

By

Published : Mar 2, 2020, 6:54 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:43 AM IST

حج تربیتی کیمپ بنارس کے پولیس لائن چوراہے پر واقع دائم خاں مسجد میں 'اسپیشل حج کیمپ' کے نام سے منعقد ہوا۔

بنارس میں حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

مولانا حسین حبیبی نے ٹریننگ میں حج کے ارکان کی حجاج کرام کو تفصیل سے جانکاری دیتے ہوئے احرام کی نیت اور احرام باندھنے کا طریقہ اور احرام کی حالت میں پابندیوں اور احتیاط کے بارے میں عملی طور پر کر کے سمجھایا۔

حاجی محمد فاروق نے حج کمیٹی آف انڈیا کی گائیڈ لائن کو بھی عازمین حج کو اچھے سے سمجھایا۔ انہوں نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی گائیڈ لائن میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ایک شخص اپنی پوری زندگی میں ایک ہی بار سفر حج پر جا سکتا ہے۔

بنارس میں حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

انہوں نےبتایاکہ عازمین حج کی پہلی قسط جمع ہوگئی ہے اب اسی طرز پر دوسری قسط میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے اسٹیٹ بینک یا یونین بینک میں جمع کرنا ہوگا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details