پروانچل حج سیوا سمیتی کے سرپرست مولانا ریاض احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سفر حج کی منسوخی سے ہزاروں عازمین حج کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان سفر حج کے لیے شدید محنت و مشقت کے ذریعے دولت جمع کرتا ہے اور بہت ہی پُر امید ہوتا ہے کہ اللہ کے گھر کی زیارت کرے گا لیکن حج کی منسوخی سے عازمین کے ساتھ منتظمین کو بھی شدید غم ہے۔ پروانچل حج سیوا سمیتی ہر برس ٹریننگ سے لے کر روانگی تک مسلسل خدمات انجام دیتی تھی لیکن رواں برس اس سے محرومی رہے گی۔