اردو

urdu

ETV Bharat / city

کاشی ودیاپیٹھ یونیورسٹی کی جانب سےگاندھی جی کوخراج تحسین - مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ

ضلع وارانسی میں مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پرمہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ یونیورسٹی کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ، اورطلباء کی بڑی تعداد موجودرہی۔

gandhi-university
کاشی ودیاپیٹھ یونیورسٹی کی جانب سےگاندھی جی کوخراج تحسین

By

Published : Jan 30, 2020, 4:54 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:21 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی میں مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر فیکلٹی آف ہیومنٹی اور مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ یونیورسٹی کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ، عملہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود رہی۔

کاشی ودیاپیٹھ یونیورسٹی کی جانب سےگاندھی جی کوخراج تحسین

گاندھی جی نے سنہ 1934میں 26 جولائی تا 2 اگست تک آل انڈیا کانگریس اور ہریجن یونین اجلاس کے موقع پر اس جگہ ایک یونیورسٹی کی بنیاد رکھی، اور یونیورسٹی کے طلباء سے حصول آزادی کے لیے جد جہد پر ولولہ انگیز خطاب کے ذریعے شرکت کرنے کی اپیل بھی کی۔

اس موقعے پر یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے گاندھی جی کے نظریات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ' گاندھی جی کی تعلیمات کو اپنا کر ہی آج کا انسان اپنا مقصد حاصل کرسکتا ہے۔ سچائی، محبت اور عدم تشدد جیسے نظریات ہی انسان کو منظم اور کامیاب بنا سکتے ہیں۔ تاکہ قوم کی فلاح و بہبود ممکن ہو۔'

مزید پڑھیں: شرجیل امام نے پولیس سے کیا کہا؟

یونیورسٹی انتظامیہ نے گاندھی کی مختلف تصاویر کی نمائش کر طلباء و اساتذہ کو گاندھی جی کی جد وجہد سے واقف کروایا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details