ریاست اترپردیش کے چندولی میں مال بردار ٹرین سے کٹ کر چار شخص ہلاک ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق شوہر نے سرعام پنچایت کے سامنے اپنی اہلیہ پر بدکردار کا الزام لگایا تھا۔ جس کی وجہ سے شام کے وقت ناراض خاتون اپنے بیٹے اور دو بیٹیوں کے ساتھ گھر سے نکل کر ریل ٹریک پر جاکر اپنی جان دے دی۔
چندولی: مال بردار ٹرین سے کٹ کر چار افراد ہلاک یہ حادثہ چندولی کوتوالی کے علاقہ ہناؤتا گاؤں کے قریب گذشتہ رات دین دیال جنکشن اور گیا ریل روٹ کے ریلوے ٹریک پر پیش آیا تھا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ریلوے کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے جہاں انکو چار لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئیں اور تمام لاشیں جمع کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئیں۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ اسی ٹرین کے ڈرائیور نے اس حادثے کے بارے میں چندولی ریلوے اسٹیشن کو اطلاع دی تھی جس ٹرین سے حاڈثہ ہوا تھا یہ اطلاع چندولی اسٹیشن کے عملے کے ذریعہ پولیس تک پہنچائی گئی لیکن اس کے آس پاس شناخت کرنے کے باوجود ہلاک شدہ لوگوں کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔
اس دوران پولیس اور ریلوے ٹیم نے کسی مزدور کے ساتھ حادثے کے امکان کے پیش نظر واقعہ سائٹ پول نمبر 660/24 سے 660/30 کے تقریبا 2 کلو میٹر تک تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران کوئی بیگ، پانی کی بوتل اور دیگر سامان برآمد نہیں ہوا لیکن اس دوران ایک موبائل فون ضرور برآمد ہوا جس کے سبب شناخت ممکن ہوسکی۔
یہ تمام افراد ضلع چندولی کے سید راجا تھانہ علاقے کے سوداو گاؤں کے رہائشی تھے۔ ہلاک شدہ ہونے والوں کی شناخت رام اگرہ کی اہلیہ پریماشیلا، اس کا بیٹا اجیت اور بیٹیاں چنچل و رنجنا کے طور پر ہوئی ہیں۔