کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعلی نریندر مودی نے 22مارچ کو پورے بھارت کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ وہیں مئو انتظامیہ نے وائرس کے مزید بڑھتے خدشات کے پیش نظر یہاں دفعہ 144نافذکیا تھا۔
تبلیغی جماعت کے ارکان کو پناہ دینے والوں پر بھی ایف آئی آر درج - ریاست اتر پردیش
ریاست اترپردیش کےضلع مئو میں دہلی نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت مرکز سے 10 مارچ کو لوٹے سبھی افراد کے سفر کی تفصیل کو چھپائے رکھنے کی وجہ سے مختلف پولیس تھانے میں ان کےخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔
مئو: جماعت سے آنے والوں کے ساتھ پناہ دینے والوں پر بھی ایف آئی آر درج
مرکز نظام الدین دہلی سے 10 مارچ کو لوٹے 114 جماعت کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ان تمام مقامی لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے انتظامیہ کو اطلاع کیے بغیر انہیں پناہ دیا تھا۔
ایس پی انوراگ انوآریہ کے مطابق ان سبھی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ساتھ ہی ان تمام پناہ دینے والوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کو کہا گہا ہے، مزید جماعت سے لوٹے ان تمام افراد کو14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔