ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں بڑاگاؤں تھانہ علاقہ کے مہاد پور گاؤں میں سبزیوں کی کھیتی کرنے کے سلسلے میں دو فریقوں کے مابین تصادم میں ایک ضعیف شخص کی موت ہوگئی۔
تصادم کے سبب دونوں فریق کے نصف درجن سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بڑاگاؤں کے مہاد پور میں آج صبح دو ہمسایہ کے درمیان آبادی کی زمین پر سبزیوں کی بوائی کے سلسلے میں لڑائی کا واقعہ پیش آیا۔ اس میں مراری (65) شدید زخمی ہوگئے۔ اہل خانہ اور مقامی لاگوں نے اسے قریب کے اسپتال میں پہنچایا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی. دوسرے فریق کے کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں لال من (45) کو شدید چوٹیں آئیں جن کا علاج نجی اسپتال میں جاری ہے۔