انہوں نے کہا کہ' اس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ خواتین کی ترقی میں سماجی بندشیں، امتیازی سلوک جیسی مختلف رکاوٹیں آئیں گی، لیکن اگر ارادے مضبوط اور پکے ہوں تو ان رکاوٹوں کو نظرانداز کرکے ان سے لڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ' انہیں مسائل کو بنیاد بنا کر ہم نے محنت کی اور کامیابی کی منزلوں کو طے کیا۔
بنارس: آئی اے ایس افسر خاتون دیگر خواتین کے لیے ایک مثال - وارانسی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی
سنہ 2015 بیچ کی نوجوان آئی اے ایس افسر ایشا دوہن جہنوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے، عالمی یوم خواتین کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ' میں سبھی خواتین سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ جسے جس میدان میں دلچسپی ہو وہ عزم مصمم کریں اور آگے بڑھیں، محنت کریں، کامیاب ہوں اور اپنا نام روشن کریں۔
منفرد شناخت بناے والی خاتون آئی اے ایس افسر دیگر خواتین کے لیے ایک مثال
مزید پڑھیں:سہارنپور : ٹیکس چوری معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی نے شروع کی
ایشا دوہن نے 2017 میں بنارس ہندو یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر ایک لڑکی کے ساتھ ہوئے چھیڑ خانی کے خلاف دھرنے پر بیٹھی تھیں اس وقت وہ طلباء و طالبات کے مابین خوب مقبول ہوئی تھیں۔ ایشا دوہن نے 2015 میں بھارت کے سب سے مشکل ترین امتحان یو پی ایس سی میں 59 ویں مقام حاصل کیا آبائی وطن ریاست ہریانہ کے پنچکلہ کی رہنے والی ہیں۔ بائیو ٹکنالوجی میں گریجویشٹ ایشا اپنے والد سے کافی متاثر ہیں۔