ریاست اترپردیش کے بنارس شہر میں کانگریس رہنما اور سابق وزیر اجے رائے نے آج اپنی شادی کی 24 ویں سالگرہ کو انوکھے انداز میں منایا، جو نہ صرف عوام کے لیے ایک خاص پیغام ہے بلکہ کہ ان مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جن کو خون کی ضرورت ہے۔
سابق وزیر اجے رائے نے کہا کہ آج ہم شادی کی 24ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر پورے ملک میں کورونا کی خوف ناک صورت حال ہے لوگ کورونا کے خوف میں زندگی گزار رہے ہیں، بے شمار لوگوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں ہر طرف نفسی نفسا کا عالم ہے، ایسے میں طبی سہولتوں کا فقدان بڑے پیمانے پر سامنے آ رہا ہے بلڈ بینک کی کمی خون کی کمی ہے لوگ پلازمہ کے لیے سوشل میڈیا سے لے کرکے اعزا و اقرباء تک مدد کے لیے گوہار لگا رہے ہیں۔