اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنارس: کورونا گائیڈلائین کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی - فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام

بنارس میں لاک ڈاؤن اور کورونا کے سائے میں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی اور بیمار، پریشاں حال اور خاص طور سے فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

eid ul fitr prayers were offered in varanasi with the corona guideline
بنارس: کورونا گائیڈلائین کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

By

Published : May 14, 2021, 9:52 AM IST

آج بھارت کے بیشتر حصوں میں عید الفطر منائی جارہی ہے ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی میں کورونا کے سائے میں عید الفطر کی محدود تعداد میں ادا کی گئی بیشتر لوگوں نے گھروں میں نماز ادا کی، جبکہ مسجد یا عیدگاہ میں نماز ادا کرنے والوں نے کورونا کے تمام گائیڈ لائن پر پر عمل کرتے ہوئے آج عید الفطر کی نماز ادا کی۔

بنارس: کورونا گائیڈلائین کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

اس موقع پر بادشاہ باغ کے شاہی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا حسین احمد حبیبی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی نماز کورونا گائیڈ لائین پر عمل کرتے ہوئے پوری سادگی کے ساتھ بنارس کی عوام نے ادا کی،

اس دوران پریشان حال، بیمار لوگوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، خاص طور سے فلسطینی مسلمانوں اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام نے پوری دنیا میں امن وسلامتی بھائی چارہ قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے آج برادران وطن کے لیے دعا کی گئی، کورونا وبا کے خاتمے کے لئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر بنارس کے متعدد قبرستانوں میں لوگوں نے سماجی فاصلہ کے ساتھ مرحومین کو یاد کیا، ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے استقبال قریشی نے بتایا کہ ملک میں آج عید الفطر کی نماز ادا کی جا رہی ہے اور یہ خوشی کا موقع ہے، لیکن ملک کورونا وائرس سے دوچار ہے جس میں بے شمار لوگوں کی جانیں گئیں ہیں ایسے میں ہم قبرستان میں آ کر کے ان تمام لوگوں کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ خاطر خواہ انتظامات کریں تاکہ سبھی لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور ہم برادران وطن کے سبھی مذاہب کے ماننے والوں کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کے گھر والوں کو اللہ رب العزت صبر جمیل عطا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details