اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بسم اللہ خان کے نواسے آفاق حیدر نے بتایا کہ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر ہے جس کی وجہ سے سرکاری محکمہ بیدار ہوا ہے اب شیور لائن کی صفائی کی جارہی ہے جس سے علاقائی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں خبر آنے کے بعد محکمہ بیدار ہوتا ہے تاہم اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا جاتا ہے کچھ دنوں بعد پھر اسی روش پر آجائے گا جس علاقے کی حالات انتہائی ابتر ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے نہ صرف علاقائی لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ استاد بسم اللہ خان کی توہین کے طور پر بھی اسے دیکھا جا رہا ہے۔